ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 51 افراد جاں بحق
دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جبکہ کان میں اب بھی 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں، ایرانی میڈیا
ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے کوئلے کی کان میں 70 سے زائد کان کن موجود تھے۔ دارالحکومت تہران سے 570 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع خراسان کے علاقے تباص میں یہ سانحہ رونما ہوا۔
ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا نے بتایا ہے کہ کان میں 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ اُنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Iran
coal mine
iran blast
Coal mine blast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.