Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے لبنان پر 400 سے زائد حملے، امریکا کا شہریوں کو واپسی کا حکم

لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2024 09:18am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسرائیل نے ہفتے کے روز لبنان میں 290 کے اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے، جس کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے 90 راکٹ داغے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادھر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر آئندہ چوبیس گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے، جس کے لیے اسرائیل نے اپنے شہریوں کو چوکس رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا ترجمان کا اس حوالے سے تصدیقی یا تردیدی پیغام سامنے نہیں آیا تھا تاہم اسرائیل نے لبنان پر بھرپور حملوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وہیں لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری طور پر چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

Israel

lebanon

America