Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

نیوزی لینڈ کے پائلٹ فلپ مہرٹین کو 19 ماہ بعد رہائی مل گئی

وزن گھٹ گیا، ذہنی حالت درست ہے، کیوی وزیرِاعظم لَکسن کا اظہارِ تشکر
شائع 21 ستمبر 2024 11:57pm

انڈونیشیا میں 19 ماہ قبل اغوا کیے جانے والے نیوزی لینڈ کے پائلٹ فلپ مہرٹین کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔ نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کرسٹوفر لَکسن نے اس پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

انڈونیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ فلپ مہرٹین کی صحت مجموعی طور پر اچھی ہے۔ اُس کا وزن تو کم ہوگیا ہے تاہم ذہنی حالت بالکل درست ہے۔ وہ ایک نارمل انسان کی حیثیت سے زندگی بسر کرنے میں کچھ خاص دشواری محسوس نہیں کرے گا۔

فلپ مہرٹین کو فروری 2023 میں انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں مسلح علیٰحدگی پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ انڈونیشین پولیس نے بتایا کہ فلپ مہرٹین کو ایک مشترکہ ٹیم نے تیمیکا ریجنسی میں میڈیکل چیک اپ کے دوران علیٰحدگی پسندوں سے چُھڑوایا۔

انڈونیشین میٹرو ٹی وی نے فلپ مہرٹین کو اپنے اہلِ خانہ سے فون پر بات کرتے ہوئے دکھایا۔ اس گفتگو کے دوران فلپ مہرٹین روتا رہا۔ بعد میں اُس نے ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

New Zealand

kidnapped

Pilot

PHILLIP MEHRTEIN

19 MONTHS