Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرچینج کھلتے ہی نقاب پوشوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا

مختلف شاہرایں ٹریفک کے لیے پچھلے کئی گھنٹے سے بند، ایمبولینس بھی پھنس گئی
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 09:37pm

لاہور میں بابو صابوا نٹرچینج کھولتے ہی پی پی ٹی آئی کے نقاب پوش کارکنوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا، جبکہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ حکومتی دعوؤں کے برعکس لاہور کی مختلف شاہراہیں بند ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ اختتام پزیر ہوتے ہی بابو صابوا نٹرچینج کھولتے ہی پی پی ٹی آئی کے نقاب پوش کارکنوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی، کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل حکومت کی جانب سے بارہاں کہا گیا کہ کسی بھی سڑک یا شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

لیکن سگیاں پل، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ بھی ٹریفک کے لیے پچھلے کئی گھنٹے سے بند ہے۔ جس کے سبب لاہور میں داخل ہونے والے اور باہر جانے والے مسافر خوار ہو گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کلاشنکوف کا بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

شاہراہیں بند ہونے کے سبب ایمبولینس بھی راستے میں پھنس گئی ہیں، کسی بھی ایمبولینس کو لاہور میں داخلہ کی انٹری نہیں مل رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ اختتام پذیر ہوتے ہی کئی گھنٹے سے بند بابو صابو ٹول پلازہ سے پولیس نے کنٹینرزہٹا دیے، کنٹینرز ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی۔

Traffic Police

PTI Jalsa Lahore