Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فلم ساز نے شاہ رخ خان کی عاجزی بیان کردی

کبھی کبھی ہم ان کے اوپر سے بھی گذر جاتے تھے، لیکن انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا
شائع 21 ستمبر 2024 02:10pm

بالی ووڈ کے اداکار اور ہدایت کارتگ مانشو دھولیا نے شاہ رخ کی عاجزی اور سادہ پن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’دل سے‘ کے دوران شاہ رخ خان بس کے فرش پر سوتے تھے، کبھی کبھی ہم ان کے اوپر سے بھی گذر جاتے تھے لیکن انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔

تگ مانشو دھولیا اور شاہ رخ خان نے طویل عرصے تک ایک ساتھ کام کیا ہے۔ وہ منی رتنم کی فلم ’دل سے‘ اور آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ تک میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی عابدہ پروین سے ملاقات کی تصاویر وائرل

اداکار و ہدایت کار تگمانشو دھولیا کے مطابق شاہ رخ خان ہندوستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور تقریبا 30 سالوں سے اس اسٹارڈم کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ، لیکن ان میں عاجزی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

اداکار و ہدایت کار تگمانشو دھولیا کے مطابق شاہ رخ دل سے کے دوران وینیٹی وین کی غیر موجودگی میں بس کے فرش پر سوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لداخ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی وینیٹی وین نہیں دستیاب ہوتی تھی اور شاہ رخ دوپہر کے کھانے کے اوقات میں بس کے فرش پر سو جاتے تھے، لیکن اس دوران کبھی کسی کو بس میں داخل نہ ہونے کے لئے نہیں کہا۔ تگ مانشو اس فلم کے ڈائیلاگ رائٹر تھے۔

Bollywood

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle