Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، اسحق ڈار کے بعد سیکریٹری خارجہ کا دورہ امریکا منسوخ

سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو آج صبح روانہ ہونا تھا، ذرائع
شائع 21 ستمبر 2024 10:49am

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے بعد سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا دورہ امریکا منسوخ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ںیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا دورہ امریکا کل منسوخ ہوا جبکہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو آج صبح روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس سی او اجلاس کی تیاریوں سےمتعلق سیکرٹری خارجہ پاکستان میں رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف آج سہ پہر روانہ ہونگے، وزیراعظم لندن سے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔

پاکستان

America