اشرافیہ کے قبضے کی کوشش ہے اس لئے ترامیم کرائی جارہی ہیں، شاہد خاقان عباسی
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی پالیسیاں عوام کے لئے بنائی جائیں، آج پالیسیاں اشرافیہ کے لئے ہیں، ملک کے معاملات پر قبضہ کرنے کے لئے اشرافیہ مل کر کام کرتی ہے آئینی ترمیم ایک اشرافیہ کے لئے کرنے کی سوچ غلط ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ اشرافیہ کے قبضے کی کوشش ہے اس لئے ترامیم کرائی جارہی ہیں، عوام کو آئینی ترمیمی مسودہ سے کیا ملے گا، آج تک آئینی ترمیمی مسودے میں کیا ہے کسی کو معلوم نہیں کیونکہ اس مسودے میں عوام کے لئے کچھ نہیں۔
انھون نے کہا کہ یہ کرسیوں کی بندربانٹ نہیں چلے گی تباہی سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ قومی ڈائیلاگ کیا جائے یہ بات کوئی سمجھا دے کہ جتنی سیٹیں ملیں گی اسی تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گے، اگر کسی کو پچاس سیٹیں ملیں تو اسی تناسب سے مخصوص سیٹیں ملیں گی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے کے لئے قانون سازی کرنا کہاں کا اصول ہے؟
Comments are closed on this story.