Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں 17 اشیا مہنگی، 53 کی قیمت میں معمولی کمی آگئی

مہنگی ہونے والی اشیا گوشت، انڈے، چنے کی دال، لہسن، چاول نمایاں، وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار
شائع 20 ستمبر 2024 07:00pm

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد پر آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 53 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ چنے کی دال کی قیمت میں فی کلو 3 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ایک درجن انڈے 2 روپے 10 پیسے مہنگے ہوئے۔

لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مہنگی ہو جانے والی اشیا میں چاول، دودھ، دہی، بکرے کا گوشت اور گائے کا گوشت بھی شامل ہیں۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

نئے بجٹ کے ساتھ ہی مہنگائی میں بھی تیزی آگئی

ملک میں مہنگائی کی شرح 43 فیصد سے زائد کی سطح پر برقرار

MINOR DECREASE IN ESSENTIAL ITEMS

PRICES OF 17 ITEMS GO UP

WEEKLY EVALUATION