Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کی حمایت کردی، دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ

ایک کاپی پیپلزپارٹی کو دی اور پھر خدا خدا کر کے ایک کاپی ہمیں دی، مولانا
شائع 20 ستمبر 2024 05:46pm

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کی حمایت کردی، مولانا فض الرحمان نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام میں اتفاق کرتے ہیں، میں نے مسودہ سامنے آنے پر بات کرنے کا کہا تھا، لیکن حکومت مسودہ دینے کیلئے آمادہ نہیں ہورہی تھی، اب خدا خدا کر کے ایک کاپی فراہم کی گئی ہے۔ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ پیپلزپارٹی یا ہمیں دی کاپی ایک جیسی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شخصیات کو سامنے رکھ کرآئینی ترمیم کے بجائے اصلاحات کی طرف جائیں، حکومت بغیر تیاری کے بل پاس کرارہی تھی۔

ایک دلیل تھا کہ آئینی عدالت ہوتو اداروں کے کیسز وہ نمٹاتے رہیں، ہمیں جو مسودہ دیا گیا تھا اسوقت تک تو ان کے پاس اکثریت نہیں تھی، جس پر جے یو آئی نے اس مسودے پر ووٹ دینے سےمعذرت کی، بلاول سے اتفاق ہوا کہ ہم بھی اور وہ بھی ایک ڈرافت بنالیں اور شیئرکریں۔ ڈرافٹ پر ہمارے وکلا کام کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو اور محسن نقوی کی فضل الرحمان سے طویل ملاقات، آئینی ترامیم پر مشاورت

انھوں نے کہا کہ پارلیمان کا کام ہے آئین سازی اور قانون سازی ہے، ہم اس پر کسی قسم کا قدغن قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، اداروں کے درمیان طاقت کا توازن بگڑتا ہے تو نظام تہس نہس ہوجائے گا۔

آئینی ترمیم لانے میں حکومت فی الوقت ناکام، کابینہ اجلاس ملتوی

اداروں کی لڑائی میں ملک کمزور ہوجاتا ہے، اور عدالتوں کو مزید کمزور کیا جارہا ہے، فوج، عدلیہ، پارلیمنٹیرینز اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو نظام ٹھیک چلے گا، لیکن ہمیں بدنیتی نظرآرہی تھی، حکومت اسے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتی تھی۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئین ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، بنیادی حقوق کا دائرہ محدود کیا گیا اور ملٹری کا کردار بڑھایا گیا، عدالت اور ججز تقرری اور ہائیکورٹ کےججز کے تبادلے کے حوالے تبدلیاں نظام کو متاثر کردیں گی۔ یہ صرف حکومت کو تحفظ دینا تھا۔

آئینی ترمیم معاملہ: رات گئے حکومتی وفد اور وزیراعظم کی ملاقات، مولانا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

مولانا فضل الرحمان نے پھر سے الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا، جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اورہم دوبارہ عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

amendments

Maulana Fazal ur Rehman

Constitutional amendment

proposed constitutional amendments

Practice and Procedure Amendment Ordinance 2024