Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے، بیرسٹر علی ظفر

پنجاب حکومت کس قانون کے تحت احتجاج کے حق کو روک رہی ہے؟ پی ٹی آئی رہنما
شائع 20 ستمبر 2024 04:30pm

سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے مشوری دیا کہ آئین کے مطابق سینئر ترین کو چیف جسٹس مقرر کرنا چاہیے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم اپنے منصب اور ادارے کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، کوشش ہےکہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے ہم کوشش ہے آئین مضبوط رہے، عدلیہ کی آزادی برقرار رہے۔

جلسے سے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا، جلسہ کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت کس قانون کے تحت احتجاج کے حق کو روک رہی ہے؟ اگر حکومت اجازت نہیں دے گی تو اپنا حق استعمال کریں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ مفروضے کی بنیاد نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں۔ اگر کوئی جلسے میں غلط بات کرتا ہے تو قانون کے مطابق ایکشن لیں۔

PTI jalsa

barrister ali zafar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Chief Justice Qazi Faez Isa