گیس کی عدم دستیابی پراحتجاج، انڈس ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گیس کی عدم دستیابی پراحتجاج کی وجہ سے انڈس ہائی وے کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
مظاہرین کے مطابق ڈپٹی کمشنرکرک ہمارے مطالبات پورے کرنے میں ناکام ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر کرک کو فوری طور پر تبادلہ کیا جائے جبکہ مطالبات کی منظوری تک روڈ بند ہوگا۔
انڈس ہائی وے بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، مظاہرین نے کراچی تا پشاور روڈ کو نشپا کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت ضلع کرک میں گیس کا پریشر بحال کردے۔ واضح رہے کہ نشپا اور سنڈہ خرم کے عوام کے دھرنے کا آج تیسرا روز ہے۔
زرائع کے مطابق تین دنوں سے جاری احتجاج کے باعث پروڈکشن مکمل بند ہے اور حکومت کو قریبا ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.