Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر شدید ترین فضائی حملہ

اسرائیل تمام سرخ لکیریں پار کرکےاعلان جنگ کردیا، اب انتقام لیں گے، سربراہ حزب اللہ حسن نصر اللہ
شائع 20 ستمبر 2024 01:20pm

پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد اسرائیل کا لبنان پر براہ راست شدید ترین حملہ کردیا۔ اسرائیل کے سو سے زائد فضائی حملوں میں 70 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

تل ابیب نے دعویٰ کیا کہ حملے میں لبنان کے سو راکٹ لانچرز کو تباہ کیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل تمام سرخ لکیریں پار کرکےاعلان جنگ کردیا، اب انتقام لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے طیبہ، بلیدہ اور وادی بقا سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فوج نے حملوں میں حزب اللہ کے نے سو راکٹ لانچرز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اعلان جنگ کردیا تمام سرخ لکیریں پار کرلیں اب حزب اللہ انتقام لے گی،حسن نصراللہ نے غزہ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

لبنان میں پیجر واکی ٹاکی ریڈیو سیٹ اور سولر پینلز میں دھماکوں سے سیننتیس افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Israel

America