Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں کمسن بچوں کی میتیں قبروں سے نکال کر پھینکنے کا دلخراش واقعہ

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی
شائع 20 ستمبر 2024 01:16pm

چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقے منڈی شیخاں میں واقعہ قبرستان سے کمسن بچوں کی میتوں کو قبروں سے نکال لیا گیا۔

چنیوٹ سرگودھا روڈ پر واقعہ قبرستان سے رات گئے بچوں کی قبریں کھود دی گئیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے دفن کئے جانے والے تین بچوں کی قبروں سے میتیں نکال لی گئیں۔

قبروں کو کھود کر میتیں نکال کر کفن قبرستان میں ہی پھینک دئیے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی۔ قبریں کھودے جانے کہ واقعہ کا سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پاکستان

punjab

graveyard