Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

افسران کے 120 روز کی معطلی کا نوٹیفکیش بھی جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024 12:25pm

چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے 3 افسران کو معطل کردیا، افسران کے 120 روز کی معطلی کا نوٹیفکیش بھی جاری کردیا گیا۔

چیف الیکشن کمیشنر نے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ سمیت 3 افسران کو معطل کیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

معطل ہونے والے افسران میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں تینیوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے تک کراچی میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسٹرانگ روم میں انتخابی مواد میں گڑ بڑا پر 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نذر عباس کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کراچی کے اسٹرانگ روم میں 17ستمبرکی رات مواد میں گڑبڑ ہوئی، اسٹرانگ روم کےتالے تبدیل کرنے کے ساتھ کچھ پولنگ اسٹیشنزکے بیگز کو خراب کیا گیا جبکہ کمیٹی آئندہ 3 روزمیں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے گی۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

SUSPENDED

election commsion officer