Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مخصوص نشستوں پر آج بھی فیصلہ نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن کا مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

قانونی ٹیم آج بھی سپریم کورٹ کی وضاحت اور نئے الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دے رہی ہے
شائع 20 ستمبر 2024 03:51pm

مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن آج بھی فیصلہ نہ کرسکا تاہم الیکشن کمیشن نے مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا چوتھا اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔

اجلاس میں قانونی ٹیم آج بھی سپریم کورٹ کی وضاحت اور نئے الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خط کا جائزہ بھی لیا گیا۔

لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں پر حق نہیں۔

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں سے متعلق آج بھی فیصلہ نہ کرسکا تاہم کمیشن نے مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کا اجلاس پیر کو دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں دینے پر تیسرا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس میں بتایا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کہ انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کیے بغیر کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی، انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم نہ ہونے تک پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ آزاد اراکین کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں تاہم وہ آزاد اراکین جوایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے، انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایکٹ جن آزاد اراکین نے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا وہ آزاد تصور ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں مزید کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے ایکٹ کے تحت تھا جس کا اطلاق نہیں ہوتا، پارلیمنٹ کے منظورکردہ ایکٹ صدر کی مںظوری کے بعد قانون بن گیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے خط میں کہا کہ پارلیمانی نظام کی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن پارلیمنٹ اور جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائے۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فصلے پر مزید غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس چوتھا اجلاس آج جمعے کو ہوگا۔

ECP

اسلام آباد

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)