Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

حب وندر کے قریب مسافر کوچ اور بس میں خوفناک تصادم، 20 افراد زخمی

حادثے کا شکار مسافر کوچ پنجگور سے کراچی آرہی تھی
شائع 20 ستمبر 2024 09:21am

بلوچستان کے شہر حب وندر کے قریب مسافر کوچ اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسافر کوچ پنجگور سے کراچی آرہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حب وندر کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ پنجگور سے کراچی آرہی تھی۔

بلوچستان

traffic accident

Road Accident

bus accident

Hub