Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد پولیس کا بڑا اسکینڈل، 3 اہلکار برطرف

اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاری کا گینگ چلانے کا بھی انکشاف ہوا ہے
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024 09:36am

وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، منشیات فروشی اور رشوت لینے میں ملوث نکلے جبکہ 3 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، منشیات فروشی اور رشوت لینے میں ملوث نکلے ہیں۔

تھانہ لوہی بھیر کے تین پولیس اہلکار ایس ایچ او کی ناک کے نیچے سنگین جرائم میں ملوث رہے جبکہ اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاری کا گینگ چلانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جن میں ہیڈ کانسٹیبل فرخ آفتاب، کانسٹیبل ذوالفقار اور کانسٹیبل رمیز ستی شامل ہیں۔

ولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن علی رضا کی جانب سے اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، محکمے میں رشوت خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

islamabad police

crimes

ssp operations

arslan shahzaib

police officials dismissed