Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ، لبنان تباہی کے بعد بھی سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کی امریکی کوشش

ہرگزرتےدن کےساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شرائط کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر
شائع 20 ستمبر 2024 08:26am

لبنان میں پیجرز کے بعد ریڈیو دھماکوں اور غزہ میں اسرائیل کے بڑھتی ہوئی جارحیت کے باوجود امریکا سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ چاہتےہیں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہوجائیں، سعودی عرب اوراسرائیل میں معاہدہ دونوں ریاستوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوریاستی حل سمیت سعودی عرب کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہیں، ہرگزرتےدن کےساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شرائط کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے، غزہ میں جنگ بندی سمیت دیگر اہداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون نے واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لبنان کی سرحد پر لڑائی میں 2 اسرائیلی ہلاک، پیجر دھماکوں پر حسن نصر اللہ کی دھمکی

سبرینا سنگھ نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ لبنان پیجردھماکوں کے بعد تنازعات پھیلے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اب بھی امکان ہے۔

Saudia Arabia

America