Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نکاح نامہ کیوں طلب کیا ؟ 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

خاتون شوہر کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر جارہی تھیں، ایف آئی آر
شائع 19 ستمبر 2024 08:06pm
فائل - فوٹو
فائل - فوٹو

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق خاتون شوہر کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر جارہی تھیں کہ پولیس اہلکاروں نے روک کر نکاح نامہ طلب کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نےمیرےشوہر کو دور بھیج کر میرا موبائل چھین لیا، اہلکاروں نے جنسی طورپرحراساں بھی کیا اور کال کرکے ملنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے، نمبر نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیٹی بھائیوں نے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسلام آباد

islamabad police