پاکستان بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کا رکن منتخب
پاکستان بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے
ملک کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے، پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔
آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کو ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔
سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستان بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے، جو کہ پاکستان کے دیرینہ عزم اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا مضبوط اعتراف ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔
پاکستان
IAEA
board of governors
مقبول ترین
Comments are closed on this story.