Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مخصوص نشستیں کسے اور کیسے ملیں گی، الیکشن کمیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

نون لیگی ارکان نے بھی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی
شائع 19 ستمبر 2024 06:24pm

ایک طرف پنجاب اور قومی اسمبلی کے اسپیکرز الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب مخصوص نشستیں کسے ملیں گی، کیسے ملیں گی، الیکشن کمیشن اس حوالے سے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے۔

الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے تیسرا مشاورتی اجلاس ہوا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اس تیسرے مشاورتی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا اور لیگل ٹیم کی جانب سے الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشورے کا فیصلہ کیا تھا۔

قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کئے بغیر کسی جماعت کو سیٹیں کیسے دی جاسکتی ہیں، انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم نہ ہونے تک پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ ہی نہیں ہے۔

’مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا‘، بار کونسل کی عدالتی درخواست پر اعتراض عائد

الیکشن کمیشن کے حکام اب جمعہ کو بھی اس معاملے پر سر جوڑیں گے۔

دوسری جانب نون لیگی ارکان نے بھی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی جماعت نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہیں دی، وہ مخصوص سیٹوں کی اہل نہیں۔

نون لیگی اراکین نے کہا کہ جن امیداروں نے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں ڈکلیئر کیا جائے۔

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس پاکستان

خط میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہے، ترامیم کا اطلاق ماضی سے مؤثر قرار دیا گیا ہے، ایک مرتبہ جمع کرایا گیا وابستگی کا سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہوسکتا۔

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)

Politcs Sep 19 2024