Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر دفاع خواجہ آصف سے مصر اور زمبابوے کے سفراء کی ملاقات

مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار
شائع 19 ستمبر 2024 05:49pm

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مصر اور زمبابوے کے سفراء نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، مصر میں استحکام اور ترقی مشرق وسطیٰ میں امن اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اس موقع پر مصر کے سفیر نے بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے زمبابوے کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات ہیں، وزیر دفاع نے زمبابوے کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Khawaja Asif

Egypt

Zimbabwe