Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ترجمان بلاول کی کامران مرتضیٰ کے آئینی ترامیم ڈرافٹ کے بیان پر وضاحت

سینیٹر کامران مرتضیٰ کو یقیناً کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، مرتضیٰ وہاب
شائع 19 ستمبر 2024 04:12pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بیان پر وضاحت جاری کردی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ آئینی ترمیم منظور کرنا مجبوری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ ہمیں جو پہلا مسودہ دیا گیا وہ ووٹنگ سے پہلے آدھی رات کو دیا گیا، اس کے تھوڑی دیر بعد ہی بلاول بھٹو تشریف لے آئے، بلاول بھٹو کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا مجھے بھی تحفظات تھے لیکن مجبوری ہے، ہم نے بلاول سے کہا آپ کی مجبوری ہوگی ہماری مجبوری نہیں ہے۔

آئینی پیکج میں وکلا کی رائے شامل ہوگی، بارز کے علاوہ کسی کو ہڑتال کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ بار

مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلاول بھٹو دیگر تجاویز کے بجائے آئینی عدالتوں سے متعلق صرف اپنے ڈرافٹ کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود ہفتے کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں شریک تھا، سینیٹر کامران مرتضیٰ کو یقیناً کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے آئینی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفتگو کی، دونوں مجوزہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔

Murtaza Wahab

Bilawal Bhutto Zardari

Senator Kamran Murtaza

26th Constitutional Amendment

Politcs Sep 19 2024