Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کی تاریخ کا اعلان

سمیں اپنے نام پر کروائیں، مقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی، پی ٹی اے اعلامیہ
شائع 19 ستمبر 2024 10:55am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مرحومین کے شناختی کارڈز پر جاری سموں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں کہا کہ فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کی جائیں گی۔

پی ٹی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوت ہونے والے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پر سمیں اپنے نام پر کروائیں، مقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔

پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبریں، پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

پی ٹی اے نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔

PTA

Statement

Sims Block