Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کے الیکٹرک نے شہر میں مزید بجلی کمپنیوں کی حمایت کردی

دیگر کمپنیوں کی آمد پر مسابقت سے ایسا ماحول پیدا ہوگا جہاں کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا، مونس علوی
شائع 19 ستمبر 2024 10:35am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کی جانب سے کراچی میں بجلی کی تقسیم کار مختلف کمپنیوں کی آمد کی حمایت کردی گئی۔

مونس علوی نے کہا کہ دیگر کمپنیوں کی آمد پر مسابقت سے ایک ایسا ماحول پیدا ہوگا جہاں کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) سے خطاب کرتے ہوئے مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو صرف کراچی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی اپنے آپریشنز کو کھیلانے کی وسعت فراہم کی جائے۔

کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی نے نیپرا سمیت متعدد فورمز پر پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (PHL) چارجز کے خلاف وکالت میں کے الیکٹرک کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان کے گردشی قرضوں کے مسائل میں ملوث نہیں ہے، اس کے باوجود کراچی کے شہریوں کو اضافی فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے سی ای او نے تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ ان اضافی چارجز کو ختم کرنے کے لیے الیکٹرک کے ساتھ مل کر کام کریں۔

مونس علوی نے نیٹ میٹرنگ میں کمپنی کی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں کے ای کی کارکردگی بہترین ہے۔ تاہم، حالیہ طوفان کے خطرات کے باعث میٹروں کی ترسیل میں تاخیر ہوئی ہے، جس کے بعد سے بہت سے صارفین انتظار میں بیٹھے ہیں۔

سی ای او نے بتایا کہ ہم نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ وہ صارفین کو کے الیکٹرک کے معیارات پر پورا اترنے والے میٹرز کی تنصیب کی اجازت دیں۔ مزید برآں، انہوں نے اعلان کیا کہ نئے صارف کنکشن اور نام کی تبدیلی کا نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔

karachi

K Electric

KE supports entry of other Discos

Moonis Alvi

electric companies