Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، منیر اکرم

پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستانی مندوب
شائع 19 ستمبر 2024 09:13am

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائیاں کرتا رہے گا۔

افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، منیر اکرم

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے پر پاکستان کو تشویش ہے، افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے، افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔

سفیر منیراکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لے پرعزم ہے۔

afghanistan

united nation

New York

Munir Akram

GENERAL ASSEMBLY

Representative of Pakistan in united nation