Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیتن یاہو پر مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے سخت دباؤ، عوام نے جنگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، غیر ملکی رپورٹ
شائع 19 ستمبر 2024 08:50am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی عوام میں غم و غصہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے اسرائیلی عوام کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو خطے میں امن دشمنی اور جنگ کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔

1997 کا وہ واقعہ جب حماس رہنما کو ’زہریلا انجکشن‘ دینے کے بعد اسرائیلی ایجنٹ ’تریاق‘ دینے پر مجبور ہوئے

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی پی ایم آفس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو مغویوں کی بازیابی چاہتے ہیں وہ یحیی سنوار پر دباؤ ڈالیں ، عوام نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کے بجائے سنوار پردباؤ بڑھائیں

پی ایم آفس سے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، حماس نے اب تک جنگ بندی کی تمام تجاویز کو رد کیا ہے۔

Israel

Benjamin Netanyahu

Hamas

israel gaza