راہل گاندھی کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کرنے والے نے ایک اور قضیہ کھڑا کردیا
شِندے سینا کے ایم ایل اے (رکنِ صوبائی اسمبلی) سنجے گائیکواڑ نے کہا ہے کہ کانگریس کا جو بھی کتا سرکاری پروگرام شریک ہونے کی کوشش کرے گا اُسے دفنادوں گا۔
سنجے گائیکواڑ نے یہ کہہ کر ایک بڑا قضیہ کھڑا کردیا ہے کہ کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی کی زبان کوئی کاٹ کر لائے تو اُسے 11 لاکھ ڈالر دوں گا۔
سنجے گائیکواڑ نے یہ متنازع اعلان اس وقت کیا جب راہل گاندھی نے سرکاری ملازمتوں میں نچلی ذات کے ہندوؤں اور قبائلیوں کا کوٹا ختم کرنے کی بات کہی۔
میڈیا سے گفتگو میں سنجے گائیکواڑ نے کہا کہ شِو سینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ ایکناتھ شِندے میرے علاقے میں منعقد ہونے والے سرکاری پروگرام میں شریک ہوں گے۔
اگر اس پروگرام میں کانگریس کے کسی کارکن نے گھسنے کی کوشش کی تو اُسے نہیں بخشوں گا۔
سنجے گائیکواڑ کا کہنا ہے کہ ایک ارب 40 کروڑ بھارتی باشندوں میں سے نصف ریزرویشن پر جی رہے ہیں۔ میں اپنے بیان پر معافی کیوں مانگوں؟
Comments are closed on this story.