Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی، گارڈ گرفتار

سیکیورٹی گارڈ وقار کا رکشے والے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، پولیس
شائع 18 ستمبر 2024 08:43pm

لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے تین بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں سیکیورٹی گارڈ وقارکا رکشے والے کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ جس پر سیکیورٹی گارڈ نے رائفل سے زمین پر فائرکیا۔

زمین پر ٹکرانے کے بعد فائر راہگیر تین بچوں کو جا لگے جس کے نتیجے میں بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ سیکیورٹی گارڈ محمد وقار کوگرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

lahore

children

Guards Killed