Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوباش نوجوانوں کی بدترین ریگنگ، نئے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے 5 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
شائع 18 ستمبر 2024 07:07pm

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے اوباش طالب علموں کی بدترین ریگنگ کا واقعہ سامنے آگیا۔

نئےطالب علم عبدالرحمن کے ساتھ ریگنگ کی گئی ، زید شاہ ،شہریار،معاز،ارحم ، عاشر خان اور 5 نامعلوم افراد نے نجی کالج کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے5 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نےعبدالرحمن کے بال کا ٹ دئیے اور ویڈ یو بھی بنانئی جو منظر عام پر آگئی ۔ ویڈیو میں ملزمان کو بال کاٹتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ طالب علم کے بھائی کے مطابقملزمان نےمیرے بھائی کےبال کاٹتےہوئے پستول کےبٹ کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ نےجیب سے 14 ہزار نقدی اور موبائل فون بھی جیب سےنکال لیا ہے۔

lahore

lahore police