سی ڈی اے میں پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی کامعاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا
سی ڈی اے میں پلاٹوں کی ٹرانسفر پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کامعاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ، عدالت عالیہ نے ڈائریکٹر جنرل لینڈ و بحالیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت عدالت طلب کر لیا ہے۔
وفاقی شہریوں نے ایڈووکیٹ قاضی عادل عزیز کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں رہائشی پلاٹس کے الاٹیز ہیں انہوں نے اپنی ضرورت کے تحت اپنی پراپرٹیز کی مزید منتقلی کروانی ہے ۔
ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کی 10 سال بعد سن لی گئی
شہری نے کہا کہ تین تین ماہ قبل سی ڈی اے کے ون ونڈو آپریشن پر این ڈی سی کے اجراء کے لیئے درخواستیں دائر کررکھی ہیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ و بحالیات عنبر گیلانی اور ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات ثانیہ حمید نے ان پلاٹوں کی این ڈی سی رکوا دی ہے ۔
درخواست گزاروں کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت سی ڈی اے میں افسران نے پلاٹس کی منتقلی پر غیر اعلانیہ و غیر قانونی پابندی عائد کر رکھی جس کے باعث لوگ سخت مالی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیاکہ آپ کے کونسلز کو این ڈی سی نہیں کی جارہی ہے جس پر کونسل نے عدالت کو بتایا کہ سارے لوگوں کو این ڈی سی جاری نہیں کی جاری یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے فاضل عدالت نے مذکورہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پراین ڈی سی کا ریکارڈ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed on this story.