خصوصی نمبر پلیٹ لینے کے خواہشمندوں کو خوشخبری سنا دی گئی
محکمہ ایکسائز سندھ نے پریمیم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جاسکے گی۔
شرجیل میمن نے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریمیم نمبر پلیٹس کے لیے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس سے خواہش مند افراد کو مقررہ مدت کے اندر آن لائن بولی کے ذریعے پریمیم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملےگا۔
انہوں نے کہا کہ پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی۔
شرجیم میمن نے منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔
سینئر وزیر نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، کارروائیوں کے لیے پولیس سے مزید فورس لی جاسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.