Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ مچنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق

خاتون کے اہلخانہ کا ناقص انتظامات کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
شائع 18 ستمبر 2024 04:32pm
Deadly stampede at BISP center - Breaking - Aaj News

مظفرگڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پر ناقص انتظامات کے باعث بھگدڑ مچ گئی، پیسے نکلوانے کیلئے آنے والی 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ بےنظیر انکم سپورٹ سینٹرخان گڑھ میں پیش آیا ، سینٹر پرناقص انتظامات اور بھگدڑ کی وجہ سے خاتون بے ہوش ہوئی۔

جاں بحق خاتون کے اہلخانہ نے ناقص انتظامات کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

punjab

Died