Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

اقوام متحدہ کے ای گورننس انڈیکس میں پاکستان پہلی بار اعلیٰ کیٹیگری میں آگیا

2 سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا
شائع 18 ستمبر 2024 02:08pm

پاکستان نے 2024 کے لیے اقوام متحدہ کے ای- گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں ایک قابل ذکر پیش رفت کی ہے، 2022 کے سروے میں پاکستان 14 درجہ بہتری کےساتھ ای گورننس میں136ویں نمبر پر آگیا۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبرپرآگیا ہے جب کہ 2 سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106 ویں نمبرپرتھا۔

اگرچہ پاکستان ڈنمارک، سنگاپور، مالدیپ جیسے ممالک کے مقابلے میں ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پیچھے ہے لیکن یہ ایک اہم کامیابی تصور کی جارہی ہے۔

جنوبی ایشیا میں، پاکستان دوسرے سب سے کم پوائنٹس پر ہے جبکہ بھارت کا ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس 0.6678، افغانستان کا 0.2083، بنگلہ دیش کا 0.6570، بھوٹان کا 0.6511، مالدیپ 0.6745، نیپال اور سری لنکا بالترتیب کا 0.5676 اور 0.567 ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو میں بھی بہتری آئی ہے اور ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سےبڑھ کر0.49 پرپہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی14 درجہ بہتری ہوئی۔

پاکستان