Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چار برس بعد امریکہ میں شرح سود میں کمی آج متوقع - پاکستان پر کیا اثر ہوگا؟

دنیا کے باقی مرکزی بینک شرح سود کم کر چکے، امریکا بالآخر کر رہا ہے، تجزیہ کار
شائع 18 ستمبر 2024 01:33pm

امریکی فیڈرل ریزرو چار سال بعد شرح سود میں کمی کرنے جارہا ہے جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک پر محسوس کیے جائیں گے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق امریکی مرکزی بینک کے سینئر حکام بشمول فیڈ چیئر جیروم پاول نے حالیہ ہفتوں میں اشارہ دیا تھا کہ اس ماہ شرح میں کمی آنے والی ہے کیونکہ افراط زر بینک کے طویل مدتی ہدف دو فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔

امریکی میں سود کی شرح مارچ 2020 سے تبدیل نہیں ہوئی اور فیڈرل فنڈ ریٹ کا موجودہ بینڈ 5.25 سے 5.50 فیصد ہے۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار سید حسین حیدر نے امریکی شرح سود پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں 25 سے 50 بیسسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات ہیں، دنیا کے باقی مرکزی بینک شرح سود کم کر چکے، امریکا بالآخر کر رہا ہے، یہ پاکستان سمیت دنیا کیلئے مثبت خبر ہو گی۔

سید حسین حیدر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، خام تیل سمیت اجناس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ہمیں بھی اپنی پیشرفت بہتر بنانے پر کام کرنا ہے۔

پاکستان

Interest Rate

America