Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

ہیلمٹ موٹرسائیکل کی ٹینکی پررکھنے، بازومیں پہننے پر بھی جرمانہ ہوگا
شائع 18 ستمبر 2024 01:16pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

**پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار جبکہ متعدد شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔

شوق چوک شوکت خانم، شانو بابا، لیک سٹی، ادا پلاٹ، عبدالستار عیدی روڈ پر بھی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق داخلی و خارجی راستوں، مصروف شاہراہوں انٹریز خصوصی چیکنگ کےلئے وارڈنز تعینات ہیں اور بغیر ہیلمٹ 2000 روپے جرمانہ ہے۔

سی ٹی او کےک مطابق شہری ہیلمٹ پہنیں گیں تو چالان نہیں ہوگا، ہیلمٹ موٹرسائیکل کی ٹینکی پررکھنے، بازومیں پہننے پر بھی جرمانہ ہوگا جبکہ متعدد شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا داخلہ بند ہے۔

پاکستان

punjab

without helmet