منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے، پی پی اور ن لیگ کے بڑے بیانات
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے آئندہ چیف جسٹس کے تقرر پر بڑے بیانات دیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 26 اکتوبر 2024 کو آئندہ چیف جسٹس منظور علی شاہ ہی ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔
ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں آئندہ چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارلیمان درست چل رہی ہے نہ انصاف جلد مل رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اپوزیشن کی مخالفت مخلصانہ نہیں سیاسی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ڈرافٹ میں تھا کہ آئینی عدالت میں باقی ججز کی مدد 3 سال سے زائد ہو جبکہ حکومت کی تجویز تھی کہ ججز کی عمر 68 برس اور مدت 3 سال ہو۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی پی ٹی آئی اپوزیشن میں مثبت کردار اپنائے لیکن پی ٹی آئی قیادت کے بیان نے اپوزیشن جماعتوں اور ہم سے بات چیت کوسبوتاژکیا، پی ٹی آئی قیادت نےایساخوفناک بیان دیا جس میں توہین عدالت، بغاوت کا جرم ہے، پی ٹی آئی نے آج تک وضاحت نہیں دی کہ یہ بیان دیا یا نہیں دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارےاورن لیگ کیلئے مشکل ہے پی ٹی آئی سے ان کی ان پٹ کے ساتھ آئینی ترمیم پربات کریں، کوئی شک نہیں 26 اکتوبر 2024 کو اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسی معاملے پر کہ کہا کہ ’فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے‘۔
آئینی ترامیم : میڈیا میں آنے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے، بلاول بھٹو
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، ڈرافٹ میں وزیر قانون، ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے جبکہ مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کامران مرتضیٰ اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں، فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔
Comments are closed on this story.