پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، کاروبار کے دوران 80 ہزار کی حد بحال
ہنڈریڈ انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث اسی ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دوران کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس میں آٹھ سو پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، انڈیکس اسی ہزار تین سو پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.