Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا ڈرائیور جاں بحق

مقتول صبح 7 بجے اپنی موٹر سائیکل پر کام پر جانے کے لیے نکلا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2024 12:40pm

کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول صبح 7 بجے اپنی موٹر سائیکل پر کام پر جانے کے لیے نکلا تھا، مقتول کے پاس اپنا لائسنس یافتہ پستول اور موٹر سائیکل تھی، جہاں سے لاش ملی وہاں نہ مقتول کی موٹر سائیکل تھی اور نہ ہی اس کی پستول موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو کہیں اور قتل کر کے لاش مذکورہ جگہ پھینکی گئی۔

firing

karachi

Haleem Adil Sheikh

Super Highway

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

law and order situation