Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 سال میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر قرض کی یقینی دہائی کرائی

قرض دینے کی یقین دہانی صدر اے ڈی بی ماساتسوگو اساکاوا کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی
شائع 18 ستمبر 2024 10:00am

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 4 سال کے دوران پاکستان کو 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کروادی، پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا۔

اس میں سے نصف قرض کم ریٹ پر حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ خراب ریٹنگ کی وجہ سے پاکستانی حکومت کے لیے سستے قرض لینا ممکن نہیں رہا ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض دینے کی یقین دہانی صدر اے ڈی بی ماساتسوگو اساکاوا کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی، 2024 سے 2024 تک ہر سال 2 ارب ڈالر کی فراہمی کی توقع کی جارہی ہے، اس طرح 4 سال میں 8 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا

بڑے قرض دہندہ کا پاکستان سے مودی کی پالیسی اپنانے کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ 2 ارب میں سے نصف یعنی ایک ارب ڈالر اے ڈی بی رعایتی شرح یعنی فکس دو فیصد پر دے گا۔

پاکستان

اسلام آباد

ADB

Loan

Asian Development Bank

Loans

pakistan loan