Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے میں بنیادی حقوق کا خاتمہ تھا، مولانا عوام کا سامنا نہ کر پاتے، جے یو آئی

مولانا فضل الرحمان کو کوئی ملک کی صدارت یا وزارت عظمیٰ بھی دے دیتا تب بھی یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہیں جو اصل ڈرافٹ میں تھیں، کامران مرتضیٰ
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2024 08:26am
How dangerous constitutional amendment, JUI’s explosive revelation - Spot Laight - Aaj News

جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے میں آرٹیکل 8 میں ترمیم کی گئی تھی، بلاول نے کہا کہ آرٹیکل 8 اور 199 میں ترمیم ہم نے جے یو آئی اعتراض کے بعد نکال دی۔

کامران مرتضیٰ نے آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 8 میں عدالتوں کو اختیار ہے کہ ایسی کوئی بھی قانون سازی کی جائے جس میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو تو عدالتیں اسے ختم کر سکتی ہیں، مگر اس میں کچھ استثنا ہیں، ترامیم میں ان استثنا کو محدود کیا گیا تھا جو کہ عدالت کے اس اختیار کو ایک طرح سے کم کرنے کی کوشش تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں مسلح افواج سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی تھی، ’اس کو مزید ہم پر ایفیکٹیو کردیا گیا تھا‘۔ پہلی تکلیف تو مجھے اسی پر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق اور مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا سے تعلق کی وجہ سے یہ بالکل عجیب بات تھی کہ اس کے بعد نہ مولانا صاحب اپنے علاقوں میں جاسکیں نہ ہم اپنے علاقوں میں سکیں گے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ آرٹیکل 199 (3) میں قومی سلامتی کے نام پر حدود لاگو لی گئی تھیں، ’عدالتوں سے اختیار سماعت نکالا گیا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا ابتدائی ڈرافٹ میں چیزیں شامل تھیں، اس میں تین چار ڈرافٹر تھے، وہ نہیں بتاتے تھے یہ چیز نکال دی گئی ہے ، کمیٹی میں اچانک بتایا کہ وہ باتیں نکال دی گئی ہیں۔

آئین میں سب سے خطرناک ترامیم کونسی؟ مسودہ منظر عام پر آنے کے بعد وکلا کے خدشات میں اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے آدھی رات کو دستاویز دی اور کہہ رہے ہیں کہ فوری اس کو منظور کریں، اس میں کوئی قیامت نہیں آنے جا رہی ہے، یہ ایک سماجی معاہدہ ہے تو سماج سے چھپا کر کس طرح آپ کر رہے ہیں، اس سماج میں مولان کی پارٹی نے جانا ہے اور آپ گنجائش نہیں چھوڑ رہے کہ مولانا اور پارٹی اس سماج میں جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کافی سارے معاملات ایسے تھے جن کا بنیادی حقوق سے تعلق تھا۔ جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ کسی کی تعیناتی و تقرری ضمنی معاملات ہیں ہماری ترجیح بنیادی حقوق سے متعلق ہے، آپ بڑھاتے ہیں تو اچھی بات ہے، لیکن کم کرتے ہیں تو اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ’ایک لطیفہ گردش کر رہا تھا کہ آپ جلدی فیصلہ کریں ، تاکہ ہم فیصلہ کرسکیں کہ آپ کو گالیاں دینی ہیں یا آپ کی تعریف کرنی ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی ملک کی صدارت یا وزارت عظمیٰ بھی دے دیتا تب بھی یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہیں جو اصل ڈرافٹ میں تھیں۔

آئینی ترامیم : میڈیا میں آنے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ بلاول نے ہمیں کہا ہم اور آپ مل کر اپنی ترامیم لیتے ہیں، جس پر انہیں کہا گیا کہ آپ اپنا ڈرافٹ بنا کر دکھا دیں پھر دیکھیں گے، لیکن وہ ڈرافٹ نہیں آیا۔

JUIF

Senator Kamran Murtaza

Constitutional amendment

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment