Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’آئینی ترمیم پر رضامند نہیں‘، خواجہ آصف کے بیان پر بیرسٹر گوہر کا جواب

پی ٹی آئی نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا، بیرسٹر گوہر
شائع 17 ستمبر 2024 07:59pm

خواجہ آصف کے بیان پر بیرسٹر گوہر کا جواب سامنے آگیا ، بیرسٹرگوہر نے کہا کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، ان کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ اب راز نہیں کیونکہ یہ ہر لیڈر کے پاس پہنچ چکا ہے۔ تحریک انصاف کو ترامیم پر اعتراض نہیں کیونکہ اُن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں بس انہیں دسمبر تک روک لیا جائے۔

جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئینی ترمیم سے متعلق رضامند نہیں ہوئی، پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضا مندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی اور نہ ہی پی ٹی آئی نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپرمانگا تاکہ مکمل تفصیلات توسامنے آئیں، پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تودکھائیں، جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں کیا تورضامندی کی بات درست نہیں ۔

Khawaja Asif

Barrister Gohar

Constitutional amendment