Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کی اطلاع پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی درخواست

محکمہ داخلہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے 13 ڈاکوؤں کے زندہ، مردہ گرفتاری پرانعام کی سفارش
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2024 06:18pm

محکمہ داخلہ نے13 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے انعام کی سفارش کر دی۔ سی ٹی ڈی کے خط پر محکمہ داخلہ سندھ نے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کردی جس کے مطابق مطلوبہ ڈاکوؤں پر 2 کروڑ 11 لاکھ روپے انعام رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سی ٹی دی کے خط کے مطابق شہید ڈی ایس پی علی رضا کے کیس میں قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

شکار پور: کچے میں آپریشن، 20 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ قاتل تقریباً 2 گھنٹے تک سڑکوں پر گھومتے رہے ہیں جس کے عینی شاہدین کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کی سفارش کے مطابق خیر محمد تیغانی پر 70 لاکھ روپے، دادو شیخ پر 30 لاکھ روپے، مرچو جتوئی اور شکور بروہی پر 20،20 لاکھ روپے، کبیر جتوئی پر 15 لاکھ روپے ، لطیف رند چاکر بروہی ، ابراہیم مارفانی، مرید جتوئی پر 10،10 لاکھ روپے جبکہ سلطان رند پر5لاکھ، بھورو بروہی اور عطا محمد مری پر 3،3 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کےبعدزندہ،مردہ گرفتاری پرانعام کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

Sindh Police

DSP ALI RAZA

CTD ACTION