Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کو اغوا سے بچانے کی کوشش میں باپ بیٹے سمیت قتل

ملزم مقتول کا قریبی دوست ہے، ڈی پی او مانسہرہ
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2024 08:24pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مانسہرہ سی پیک روڈ پر بیٹی کو اغواء ہونے سے بچانے پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت قتل کردیا گیا۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود میں سی پیک روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں ٹھاکرہ کا رہائشی طارق محمود جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ نوشین بی بی زخمی ہوگئی۔

ملزمان طارق محمود کے بیٹے زین طارق اور بیٹی رائمہ کو اغواء کرکے لے گے تھے، بعد ازاں بیس سالہ زین کو بھی سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق ملزم شعیب مقتول کا قریبی دوست ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ بچوں کو اغواء کرنے پر ہاتھا پائی اور فائرنگ ہوئی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Mansehra

cpec road

father and son killed

accused kinapped daugter