Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام درخواستیں، نیب کا بڑا فیصلہ

ڈپٹی چیئرمین نیب کی گورنر پنجاب کو یقین دہانی
شائع 17 ستمبر 2024 03:40pm

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین نے اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کا کہنا ہے کہ ایسی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ بھی شریک ہوئے۔

لاہور میں منہاج القران کی میلاد کانفرنس سے واپسی پر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر پنجاب کو احتساب سہولت سیل (اےایف سی) پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہوگی نہ ہی کسی کی عزت نفس مجروح کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معزز ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف درج شکایت کو احتساب سہولت سیل میں اسکروٹنی کیلئے ریفر کیا جائے گا۔ یہ سیل صوبائی اسمبلی ممبران کے خلاف نیب کو موصول شکایات پر ابتدائی اسکروٹنی کرے گا تاہم نیب کسی بھی ایم پی اے کے خلاف موصول شکایت ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا۔ سیل ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ شکایت بذریعہ اسپیکر نیب کو واپس ارسال کرے گا۔

ایک سال میں مقدمے کا فیصلہ نہ کرنے والے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی کا قانون لا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

سہیل ناصر نے اعلان کیا کہ نیب آئندہ اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی نہیں کرے گا، غلط اور بے بنیاد درخواست پر درخواست دہندہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

NAB

governor punjab

DEPUTY CHAIRMAN NAB

sohail nasir

Saleem Haider Khan