Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا

ملاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں تجاوزات کے باعث ٹریفک جام نے شہریوں کو پریشان کردیا
شائع 17 ستمبر 2024 11:51am
Traffic jams become routine in Malakand due to encroachments - Aaj News

ملاکنڈ میں تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک جام معمول بن گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات ایک ہفتے میں ختم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ملاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں تجاوزات کے باعث ٹریفک جام نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ شہری کہتے ہیں کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محب اللہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا اگر نہ ہٹائے گئے توآپریشن کرینگے۔

ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا جس کے بعد انتظامیہ نے آپریشن کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان

KPK Government