Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ پر حملے، ایلون مسک کی طنزیہ ٹوئٹ پر وائٹ ہاؤس بھی بیان دینے پر مجبور

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پرڈیموکریٹ پارٹی کی قیادت پرطنزکیا ہے۔
شائع 17 ستمبر 2024 09:06am

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری مرتبہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ اس احساس معاملے پر سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک کا طنزیہ ٹوئٹر سب کیلئے توجہ کا باعث بن گیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ ’امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ہی حملے ہو رہے ہیں، جوبائیڈن اورکملا ہیرس کوکوئی مارنےکی کوششیں نہیں کررہا‘۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پرڈیموکریٹ پارٹی کی قیادت پرطنزکیا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کے بیانات کوغیرذمہ داراورمضحکہ خیزقراردےدیا۔

مزیدپڑھیں:

ٹرمپ پر حملہ کرنے والا گورا نکلا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ٹرمپ ایک بار پھر گولیوں کی زد میں، بال بال بچے

Donald Trump

America