Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2,587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
شائع 16 ستمبر 2024 03:53pm

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 68 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2,587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1 ہزار 700 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا بھی 1458 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔ یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی ۔

پاکستان

Gold prices