Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا
شائع 16 ستمبر 2024 03:28pm

الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کے معاملے پر ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھا گیا۔

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا کہ میڈیا پرخبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پرکوئی وضاحت جاری کی، متعلقہ فریقین کو رجسٹرارآفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کیے گئے۔

اپنے خلاف کسی بھی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

مخصوص نشستوں کا کیس: فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سپریم کورٹ

نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پرجاری کی گئی، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پرجاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کورات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

reserved seats

Registrar Supreme Court

judges letter

deputy registrar supreme court

8 judges letter