Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ پر حملہ کرنے والا گورا نکلا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا
شائع 16 ستمبر 2024 12:03pm

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری مرتبہ قاتلانہ حملے کے بعد حملہ آور کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا روپ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کیا گیا۔

فلوریڈا پولیس کے مطابق مشتبہ شخص گالف کورس میں فائرنگ کرنے کے بعد رائفل چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے بعد ازاں پولیس نے مارٹن کاؤنٹی سے گرفتارکیا جب کہ مبینہ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے پیچھے دو بیگ، رائفل اور کیمرا چھوڑ گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 58 سالہ حملہ آور کا نام ریان ویسلے روتھ ہے اور وہ ایک چھوٹی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ریان کا تعلق کسی فوجی گھرانے سے نہیں مگر وہ ماضی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر یوکرین کی حمایت میں بیان دیتا آیا ہے۔

علاوہ ازیں ریان ویسلے یوکرین کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔

واضح رہے سابق صدر ٹرمپ پر 2 ماہ قبل پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں انتخابی ریلی کے دوران قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔

فائرنگ کا یہ واقعہ تقریباً دو ماہ بعد سامنے آیا ہے جب 13 جولائی کو ایک ریلی میں تھامس میتھیو کروکس نے ٹرمپ کو گولی مار کر ان کا کان زخمی کر دیا تھا۔

Donald Trump

donald trump attack